مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ کی قیادت میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں چنی گوٹھ میں ریلی

Rally in Channigoth to express solidarity with Pakistan forces

چنی گوٹھ (نامہ نگار) ملک بھر کی طرح چنی گوٹھ میں بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 250 اور انجمن تاجران چنی گوٹھ کے زیر اہتمام بائی پاس تا ختم نبوت چوک چنی گوٹھ سٹیشن  تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ نے کی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک افواج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگاۓ ریلی کے شرکاء سے حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے خطاب کرتے ہوۓ  کہا کہ ہمارے ملک کی افواج ہماری ریڈ لائن ہے اور ہم کسی صورت میں پاک فوج کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر نے فوجی املاک پر حملہ کیا اور جلاؤ گھیراؤ کیا ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے تاکہ دوبارہ افواج پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارے تحفظ کی  ضامن ہے اور ان کے لاکھوں جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر جام شہادت نوش فرمایا۔ حسن عسکری شیخ اور مہر محمد صدیق نے کہا کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت پوری قوم امن اورسکون کے ساتھ میٹھی نیند سوتی ہے ہم افواج پاکستان اور پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جہنوں نے تحمل کامظاہرہ کرتے ہوۓ کرتے ہوۓ شر پسندوں پر گولی نہیں چلائی ہمارا دشمن بھارت کہتا ہے کہ جو ہم نے پاکستان کے لئے 70 سالوں میں نہیں کرسکے وہ ایک پارٹی کے شر پسندوں  نے کر دیکھایا۔ انہوں نے کہا کہ  اگر کسی نے ملک اور اس کے اداروں پر بری نظر رکھی تو ہم اسکی آنکھیں نکال لیں گے یہ ملک ہمارا ہے  افواج ہماری ہے ادارے ہمارے ہیں جو بھی ان کو نقصان پہنچاۓ گا وہ ملک دشمن ہوگا اور انکے سامنے ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ قبل ازیں معروف عالم دین مفتی آفتاب خالق سعیدی ، صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالستار ، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مقامی رہنما راؤ رضوان علی ، سید مدثر ہاشمی ، معروف شاعر فدا حسین شہباز اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، قبل ازیں شہریوں نے حسن عسکری شیخ ، مہر محمد صدیق اور دیگر ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق نعرے لکھے ہوئے تھے ہر طرف فضا پاک فوج اور پاکستان زندہ باد نعروں سے گونج رہی تھی ۔ ریلی میں جام شاہ محمد نہایا، پنوں خان لاشاری، مختیار احمد خان لاشاری، احسان اللہ خان، ریاض احمد بلھیم، جام سمیع اللہ، اکمل بزدار، چوہدری دل احمد سندھو ، رانا ساجد غفار ، سردار سجاد خان عباسی ، ملک خورشید بھٹی ، مہر محمد رفیق ، ملک فیاض آرائیں ، رانا عبدالرحیم ، ملک خورشید احمد آرائیں ، ملک رضوان آرائیں ، مولوی قاسم وٹو، حاجی محمد اصغر، ماسٹر محمد اشرف، راؤ خالد حبیب، راؤ محمود الحسن، چوہدری عمر سعید، چوہدری قمر سعید، محمد خان لبانہ، رانا نور محمد، رانا محمد افضل،رانا راشد، پیر عبد الجبار، افضل پنوار، ملک انور عادل، رانا خوشی محمد، رانا جاوید، ملک صفدر علی، ملک عمران ظہور، حافظ غلام عباس، اللہ دتہ پنوار، سرفراز پنوار، ملک ملازم کلیار، ملک روشن کلیار سمیت سیکڑوں افراد شریک تھے۔

مزید پڑھیں