Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ راجہ قاسم محبوب جنجوعہ کی جانب سے عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد

Raja Qasim Mehboob Janjua Holds Public Revenue Service Court

بہاول پور:02/اپریل ( )حکومت پنجاب کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ راجہ محمد قاسم جنجوعہ نے کینال ریسٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں ریونیو عوامی خدمت کچہری منعقد کی۔ اس موقع پر محکمہ ریونیو کے افسران اور ریونیو فیلڈ سٹاف موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ ریونیو سسٹم میں بہتری لانے کے لیے حکومت پنجاب اقدامات کررہی ہے۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز میں ریونیو عوامی خدمت کچہریاں ضلع کی تمام تحصیلوں میں منعقد کی جارہی ہیں تاکہ لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل ایک ہی چھت کے نیچے جلد حل ہوں۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو سے متعلق کاؤنٹرز قائم کئے گئے تھے جہاں ریونیو سٹاف موجود تھا۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ریونیوعوامی خدمت کچہری میں ریکارڈ کی درستگی، فرد اجرا، انتقالات، رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ اور ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کیے گئے۔ ریونیوعوامی خدمت کچہریاں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں منعقد کی گئیں۔

مزید پڑھیں