Contact Us

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غضنفر علی نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم 100سے زائد بچوں کے ساتھ روزہ افطار کیا

Raja Ghazanfar Ali aftaari with children

انہوں نے بچوں میں عید کے تحائف اور عیدی تقسیم کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئے

بہاول پور:20/ اپریل:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور راجہ غضنفر علی نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاول پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج محمد عاصم، ایڈیشنل سیشن جج مسز سائرہ نورین اور سول جج شگفتہ شفیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاول پور میں مقیم 100سے زائد بچوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔انہوں نے بچوں میں عید کے تحائف اور عیدی تقسیم کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاول پور نوشابہ ملک نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاول پور میں مقیم بچوں کے لئے آج کی افطاری، بچوں کے لئے عید کے نئے کپڑے، جوتے اور عیدی کا اہتمام چیئرپرسن دارالامان بہاول پور و وائس سپرنٹنڈنٹ بہاول لیڈیز کلب بہاول پور مسز صبا طارق کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مخیر حضرات کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاو ل پور میں مقیم بچوں کے لئے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان بے سہارا بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کوبڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس مسز فریحہ، سپرنٹنڈنٹ دار الامان مسز فریال امین، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد آرائیں، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ملک شفیق کھاڑک، ایگزیکٹیو ممبر چیمبر آف کامرس چوہدری محمد نواز بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں