Advertisements

آدم واہن کے مقام پر8 ڈاون تیزگام ایکسپریس ٹرین حادثہ کے بعد 16گھنٹے بعد اپ اور ڈاون سائیڈ ریلوے ٹریک بحال

"Railway Tracks Restored 16 Hours After Tezgam Express Accident at Adam Wahan"
Advertisements

سمہ سٹہ جنکشن سے ریلیف کے کاموں کے لیے ریلیف کرین اور ریلوے عملہ نےامداری سرگرمیوں حصہ لیا ٹرین کی بچ جانیوالی بوگیوں کو سمہ سٹہ جنکشن پر لایا گیا

بہاولپور(ملک طارق) گزشتہ رات بہاولپور. لودھراں کے درمیان آدم واہن کے مقام پر8 ڈاون تیزگام ایکسپریس ٹرین حادثہ کے بعد 16گھنٹے بعد اپ اور ڈاون سائیڈ ریلوے ٹریک بحال مختلف اسٹیشنز پر رکی اپ اینڈ ڈاون سائیڈ ٹرینیں روانہ کردی گئیں

Advertisements

تفصیل کے مطابق گزشتہ رات بہاول پور اور لودھراں کے درمیان آدم واہن اسٹیشن پر8ڈوان تیز گام ایکسپریس ٹرین کا بوگیوں کو جوڑنے والا ہک(کمپلین) اچانک ٹوٹ گیا بوگیوں کا ہک کمپلین ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہک ٹوٹنے کے باعث انجن کے ساتھ جڑی ہوئی سات بوگیاں آگے کی جانب نکل گئیں . جبکہ پیچھے باقی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں تھی حادثے کے بعد مسافروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دینے لگیں مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالا اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا

سمہ سٹہ جنکشن سے ریلیف کے کاموں کے لیے ریلیف کرین اور ریلوے عملہ فوری طور پہنچ کر امداری سرگرمیوں حصہ لیا جبکہ باقی ٹرین کی بچ جانیوالی بوگیوں کو سمہ سٹہ جنکشن پر لایا گیا وہاں پر مزید تین کوچز اور ایک پاور پلانٹ بوگی لگائی اور وہاں دوبارہ بہاولپور ریلوے پر ٹرین کو لایا گیا وہاں سے متاثرہ بوگیوں والے مسافروں کو سوار کرایا گیا اور متاثرہ ٹرین کو رات ساڑے تین بجے کراچی کے لیے سمہ سٹہ جنکشن سے مکمل انسپیکشن کے بعد کراچی کے لیے روانہ کردیاگیا تھا باقی اپ اور ڈاون سے آنے والی تمام ٹرینیں تقریبا17 گھنٹے بعد راونہ ہوئی اسی طرح 11اپ ہزارہ ایکسپریس سمہ سٹہ اسٹیشن پر،شالیمار ایکسپریس ڈیرہ نواب اسٹیشن پر عوام ایکپریس لیاقت پور اسٹیشن پر رکی رہی کچھ ٹرینیں رحیم یار خان ، خانپور، لودھراں شجاع آباد ملتان اور خانیوال اسٹیشن پر رکی رہے