ریلوے اسٹیشن مبارک پور گریڈ 2 کا درجہ پانے کے باوجود زبوں حالی کا شکار

وفا قی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی، جی ایم ریلوے، ڈی ایس ریلوے ملتان کو بذریعہ درخواست متعدد بار آگاہ کر چکے ہیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی
سابق کونسلر حاجی محمد فریاد، عبدالمجید فریدی، رئیس محمد طارق، عاشق پنوار ،ملک شبیر ودیگر کا وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر ریلوے پاکستان سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ
مبارک پور(نامہ نگار) ریلوے اسٹیشن مبارک پور گریڈ 2 کا درجہ پانے کے باوجود زبوں حالی کا شکار،نہ پانی،نہ واش روم، نہ ویٹنگ روم پلیٹ فارم بھی ٹوٹ پھوٹ چکا ہے۔ تقریبا چھ ماہ سے بکنگ کلرک تعینات نہ ہو سکا ۔ سابق جنرل کونسلر حاجی محمد فریاد ودیگر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مبارک پور ریلوے اسٹیشن سے متعلق مسائل کے حل کے لیئے وفا قی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی، جی ایم ریلوے، ڈی ایس ریلوے ملتان کو بذریعہ درخواست متعدد بار آگاہ کر چکے ہیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا چھ ماہ سے ٹکٹ کے لئے کمپیوٹر تو موجود ہے مگر کمپیوٹر آپریٹر تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام کو بکنگ کی سہولت میسر نہیں عوام ریلوے کی بہترین سستی سہولت سے محروم ہے ۔مہنگے کرایوں پر بسوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لئے سہولیات کا فقدان ہے۔نہ پینے کا صاف پانی،نہ واش روم ،نہ ویٹنگ روم پلیٹ فارم بھی ٹوٹ پھوٹ چکا ہے۔ سابق کونسلر حاجی محمد فریاد، عبدالمجید فریدی، رئیس محمد طارق، عاشق پنوار ،ملک شبیر ودیگر نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر ریلوے پاکستان سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔