میاں گزین عباسی کی تحریک پر کوٹلہ موسیٰ خان روڈ پر ریلوے فلائی اوور کی تعمیر کا کام شروع
احمدپورشرقیہ ایم پی اے میاں گزین عباسی کی تحریک پر کوٹلہ موسیٰ خان روڈ پر ریلوے فلائی اوور کی تعمیر کا کام شروع، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مقا می ایم پی ا ے صاحبزادہ میاں گزین عباسی کی تحریک پر احمدپورشرقیہ ریلوے فلائی اوور کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اور ٹھیکیدار کی مشینری نے پہنچ کر فلائی اوور کے نیچے تعمیر ہونے والے پلروں کی کھدائی کاکام شروع کردیاہے۔ یاد رہے کہ شہر کے وسط میں واقع کوٹلہ موسیٰ خان روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک کے بند رہنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔ اور پھاٹک بند رہنے سے پھاٹک کے دونوں جانب ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ جاتی تھیں۔ جس سے لوگوں کو شدید مشکات کا سامنا کرناپڑتا تھا۔ اور یہاں کے رہنے والوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا۔ میاں گزین عباسی نے الیکشن کے دوران شہریوں سے اس فلائی اوور کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ ایم پی اے میاں گزین عباسی ، نے صوبائی حکومت سے فلائی اوور کی تعمیر کے لئے گرانٹ منظور کرائی۔ گرانٹ کی منطوری کے بعد فلائی اوور کی تعمیر کاکام شروع کر دیا گیا ہے۔ جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فلائی اوور کے دونوں اطراف میں سروس روڈ بھی تعمیر کی جائے گی۔ فلائی اوور کی تعمیر شروع ہونے پر ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی کوشہریوں شہریوں نے مبارک باددی