تحصیلدار احمد پور شرقیہ الیاس احمد قریشی کے چوک چاچا بستی اور چوک عباسیہ پر چھاپے تین پٹرول پوائنٹس سیل 70 ہزار روپے جرمانہ

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنربہاولپورظہیر انور جپہ کی خصوصی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وتحصیلدارالیاس احمد قریشی نے زائد ریٹ پرپٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے دو پٹرول پوائنٹس واقع چوک عباسیہ،چوک چا چا بستی پر چھاپے مار کر50,000 روپے جرمانے کرکے انہیں سیل کر دیا اسی طرح چا چا بستی چوک پر گیس سلنڈر فلنگ شاپ کو بھی زائد ریٹ پر گیس فروخت کرنے پر 20,000روپے جرمانہ کرکے سیل کردیامجموعی طور پر تین پواینٹس کو سیل کرکے 70,000روپے جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح چوک چاچا بستی، ریلوے روڈ چوک چاچا بستی، چوک منیر شہید پر دوکانات کے آگے غیرقانونی تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کو وارننگ جاری کی کہ دوکانداراپنی حدود میں رہیں کسی بھی شخص کوناجائز تجاوزات کرنے کی اجازت ہرگزنہیں دی جائے گی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدارالیاس احمد قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اشیاء خوردونوش،سبزی اور پھلوں میں مہنگائی کرنے والے درجنوں کریانہ مرچنٹس،سبزی وفروٹ فروشوں کی انسپکشن کرتے ہوئے وارننگ جاری کی کہ دوکانداراپنی اپنی دوکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پرآویزاں کریں اور سرکاری ریٹ کے مطابق ہی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کسی صورت بھی غریب عوام کومصنوعی مہنگائی کرنے والے کے ہاتھوں لٹنے نہیں دیاجائے گا، اشیاء خوردونوش میں خودساختہ مہنگائی،ذخیرہ اندوزی کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں ایسے افراد ملک وقوم کے دشمن ہیں اورکسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں اورناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پرمحمدنادر،محمد وسیم اور ریڈر تحصیلدار رانا خالد بھی موجودتھے۔