احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر الما س صبیح ثاقب کے چھاپے، کروڑوں روپے مالیت کے پندرہ ہزار سے زائد ذخیر ہ شدہ گند م کی بوری پکڑ کر محکمہ فوڈ کے حوالے کردی۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ الما س صبیح ثاقب نے اطلاع ملنے پر نواحی علاقہ چک واھن ودیگر علاقوں میں چھاپے مارکر کروڑوں روپے مالیت کی 15500ذخیر ہ شدہ گند م کی بوریاں اپنی تحویل میں لے کر محکمہ فوڈ کے حوالے کردی۔ انہوں نے اس مو قع پر کہا کہ کسی کو گند م ذخیر ہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذخیر ہ اندوزخود گند م محکمہ فوڈ کے حوالے کریں۔ ورنہ اُن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس مو قع پر اُن کے پرسنل سیکرٹری محمد شہزاد بھی اُن کے ہمرا ہ تھے۔