رحیم یار خان: نظریاتی ورکرز لیبر ونگ کے شیر جوانوں کی مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و ایم پی اے چوہدری محمد شفیق سے مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ضلعی صدر رانا عبدالشکور خاں کی قیادت میں ملاقات
رحیم یار خان نظریاتی ورکرز لیبر ونگ کے شیر جوانوں کی مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و ایم پی اے چوہدری محمد شفیق سے مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ضلعی صدر رانا عبدالشکور خاں کی قیادت میں ملاقات،پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اشفاق لیاقت پور، سٹی صدر رحیم یار خان محمد شہباز شمسی ،تحصیل صدر صادق آباد صادق سلطانی، تحصیل جنرل سیکرٹری صادق آباد علی عباس، سٹی صدر صادق آباد ندیم شوکت، سٹی سینئر نائب صدر شیر علی، سٹی جنرل سیکرٹری صادق آباد نعیم سجاد، سنئیر نائب صدر لیاقت پور محمد رفیق اور لیبر ونگ کے جوان موجود تھے اس موقع پر ایم پی اے چوہدری محمد شفیق نے پارٹی معاملات پر اہم گفتگو کی اور پارٹی کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ لیبر ونگ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے عوام نے انہیں مسترد کرنا شروع کر دیا ہے آئندہ بلدیاتی و جنرل الیکشن میں تبدیلی کا صفایا ہو جائے گا مسلم لیگ ن کے ورکر پارٹی بیانیے کو گھر گھر پہنچائیں ۔