Advertisements

ضلع رحیم یارخان مسلم لیگ(ن)کا قلعہ ثابت ہو گا۔ محمداظہرخان لغاری

Azhar Khan Laghari
Advertisements

صادق آباد( )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدروچیئرمین ضلع کونسل سردار محمداظہرخان لغاری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)بڑی ملک گیر جماعت کے طور پر کامیابیاں حاصل کرے گی،مستقبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہے،اور انشا اللہ ضلع رحیم یارخان مسلم لیگ(ن)کا قلعہ ثابت ہو گا،ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے دور میں ملک نے ترقی کی منازل جس برق رفتاری سے طے کیں،ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،ن لیگ کے دور حکومت میں ملک بھر میں بلا تفریق میگا پروجیکٹ مکمل ہوئے بدقسمتی سے نئے ترقیاتی منصوبہ جات تو درکنار ماضی میں کے شروع کئے گئے منصوبہ جات بھی مکمل نہیں کئے جا رہے،اور تبدیلی سرکار کے ساڑھے تین سال ملک وقوم پر بہت بھاری ثابت ہوئے ہیں،نیازی سرکار عوام پر بوجھ بن چکی ہے،سردار محمداظہرخان لغاری نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف کا دور ملک میں خوشحالی ترقی امن کا دور تھا،لیکن تحریک انصاف کے اقتدار سنمبھالتے ہی ملک میں امن ترقی اور خوشحالی روٹھ گئی اورآج ملک میں کرپشن لوٹ مار،اقربا پروری بے روزگاری انتہا پر ہیں،عوام مہنگائی اور بدامنی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی صرف اور صرف مسلم لیگ(ن) ہی لا سکتی ہے۔