Advertisements

تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ

Radiation Leak Would End Life in Gulf States as Well: Iranian Foreign Minister
Advertisements

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین میں زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے قریب حملوں پر مغرب کے غم و غصے کو یاد کریں؟۔

تہران:  ایران کے جوہری پلانٹ پر امریکا اور اسرائیل کے حملے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ تابکاری کا اخراج ہوا تو تہران میں ہی نہیں خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی۔  ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین میں زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے قریب حملوں پر مغرب کے غم و غصے کو یاد کریں؟۔  انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا بوشہر میں جوہری تنصیب پر اب تک چار بار بمباری کر چکے ہیں، ہماری پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے بھی دشمن کے اصل مقاصد کو ظاہر کرتے ہیں۔

Advertisements

 یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے بوشہر ایٹمی پلانٹ پرچوتھی بار حملہ کیا جس میں سکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا، صوبہ خوزستان کے شہر ماہشہر میں 6 پیٹرو کیمیکل پلانٹس پر میزائل برسائے گئے۔  حملوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے، کئی صنعتی یونٹس کو نقصان پہنچا، اسرائیل نے بیلسٹک میزائل ذخیرے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔  تہران اور قم سمیت مختلف شہروں میں دھماکے ہوئے ، اصفہان میں ہلال احمر کا کارکن شہید، البرز صوبے کے پل پر حملہ میں شہدا کی تعداد 13 ہوگئی، چوبیس گھنٹے میں 206 حملے ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 2070 ہوگئی۔