سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی اہلیہ محترمہ کی شمس محل میں تقریب قل خوانی

Quran Khawani of Zafar Hasan Geelani wife
اوچ شریف : سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوچشریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی زوجہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قل خوانی میں سیاسی سماجی و صحافتی شخصیات شریک ہیں

رسم قل خوانی میں گیلانی اور بخاری خاندانوں کی سرکردہ شخصیات سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مرحومہ مخدومزادہ سید احسن گیلانی ، مخدومزادہ سید عثمان گیلانی اور مخدومزادہ سید مومن شمس گیلانی کی والدہ محترمہ تھیں لوگوں کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا

اوچ شریف (نامہ نگار) سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوچ شریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی زوجہ کی قل خوانی ادا کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوچشریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی زوجہ جبکہ مخدوم سید افتخار حسن گیلانی (ایم پی اے و سجادہ نشین) مخدوم پیر سید محبوب حسن گیلانی کی بھابھی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی مخدوم زادہ سید احسن گیلانی مخدوم زادہ سید مومن شمس الدین گیلانی کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی ادا کر دی گئی جس میں سیاسی سماجی و صحافتی شخصیات مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی (ایم این اے ) مخدوم سید علی حسن گیلانی (سابق ایم این اے ) ولی عہد مخدوم زادہ سید عمر رضا گیلانی سید عامر علی شاہ مخدوم سید حسن مشہدی مخدوم سید سبطین حیدر بخاری مخدوم زادہ سید غوث محی الدین گیلانی مخدوم سید عطاء حیدر گیلانی مخدوم زادہ سید منصور گیلانی ملک ظہور حسین کھنڈ ملک منیر کھنڈ و دیگر معززین و عمائدین علاقہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت مولانا سراج احمد نے کرائی

مزید پڑھیں