ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ اور ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی پنجاب نوید احمد شیخ کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی
قران خوانی کی تقریب میں ریڈیو پاکستان ، پی ٹی وی کے افسران اہلکاروں صحافیوں دوست احباب عزیز و اقارب اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا اظہار رنج و غم
لودھراں( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ اور ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی پنجاب نوید احمد شیخ کی والدہ محترمہ مرحومہ کےایصال ثواب کے لیے قران خوانی ان کی رہائشگاہ پر خاندانی رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئی- اس موقع پر مرحومہ و مغفورہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور قران خوانی کی گئی اور شرکاء میں طعام تقسیم کیا گیا- قران خوانی کی تقریب میں میں عزیز و اقارب دوست احباب صحافیوں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلیویژن کے افسران اہلکاروں عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی- ادارہ ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ اور ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب نوید احمد شیخ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے-آمین