ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان کے بہنوئی ملک حفیظ احمد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی، پرنس بہاول عباس خان عباسی ،میاں گز ین عباسی اور ملک خالد محمود وارن سمیت لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگا ر) سابق چیئرمین یونین کونسل ٹبی عزت و معروف سیاسی رہنما ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان کے بہنوئی جن کا گزشتہ ہفتے انتقال ہوگیا تھا۔ اُن کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قر آن خوانی ، مقامی میر ج ہا ل میں ہوئی جس میں پرنس بہا ول عباس خا ن عباسی، سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی، سابق ایم پی اے سردار خالد محمود وارن، کے علاو ہ علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس مو قع پر مرحوم کی روح کوایصال ثواب کے لئے علماء کرام نے دعا کرائی جبکہ ملک حفیظ احمد کے بڑے صاحبزادے کی دستار بندی بھی کی گئی ۔