Advertisements

سابق چیرمین بلدیہ حاصل پور محمد اشفاق رامے کے والد محترم ماسٹر حاجی عبدالغفور کی قل خوانی

"Qul Khwani of Master Haji Abdul Ghafoor, father of former Hasilpur Municipal Chairman Muhammad Ashfaq Ramay, held"
Advertisements

قل خوانی میں علاقہ کی ممتاز شخصیات علما کرام سابق کونسلرز و ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی


حاصل پور: سابق چیرمین بلدیہ حاصل پور محمد اشفاق رامے حاجی عبدالرزاق رامے سینئر نائب صدر ایپکا یونین پنجاب کے والد محترم ماسٹر حاجی عبدالغفور کی ختم شریف قل خوانی ان کی رہائش گاہ پر ہوئی جس سے امیر جماعت اہلسنت مفتی محمدیار سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین ایک سایہ شجر کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی اہمیت ان کے چلے جانے کے بعد معلوم ہوتی ہے والدین کی اولاد کے لیے مانگی جانے والی دعا اثر رکھتی ہے ایک قصاب کی ماں کی دعا کی بدولت قصاب کو اللہ تعالی نے حضرت موسی کا ہمسایہ بنا دیا اسلام میں والدین کی اطاعت و فرمابرداری پر بڑا زور دیا گیا ہے اولاد کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بوڑھے والدین کو اف تک نہ کہیں ختم شریف قل خوانی میں علاقہ کی ممتاز شخصیات علما کرام سابق کونسلرز و ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Advertisements