Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کانووکیشن شعبہ قانون کی طالبہ قدسیہ بتول کو سلور میڈل سے نوازا گیا‎

Qudsiya Batool IUB Law Student
اسلامیہ یونیورسٹی کے شعبہ قانون کی طالبہ قدسیہ بتول جسے سلور میڈل سے نوازا گیا
Advertisements

قدسیہ بتول نے سال 2021میں اسلامیہ یونیورسٹی کے ایل ایل بی کے امتحان میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا

قدسیہ بتول ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ کے ریٹائرڈ اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر کی صاحبزادی ہیں ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا ہدیہ تہنیت

Advertisements

بہاولپور( سٹاف رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بیسویں سالانہ کانووکیشن میں شعبہ قانون کی ہونہار طالبہ قدسیہ بتول  کو سلور میڈل سے نوازا گیا -خیال رہے کہ محترمہ قدسیہ بتول ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن کے  اکاؤنٹس افیسر  ریٹائرڈ جام غلام اصغر کی صاحبزادی ہیں- انہوں نے 2021 میں ایل ایل بی کی ڈگری امتیازی حیثیت میں پاس کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جس پر انہیں اسلامیہ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں سلور میڈل دیا گیا – ادارہ روز نامہ نوائے احمد پور شرقیہ سلور میڈل کے حصول پر جام غلام اصغر ان کی اہلیہ محترمہ اور ان کی صاحبزادی قدسیہ بتول کو ہدیہ تہنیت پیش کرتا ہے اور قدسیہ بتول کے مستقبل میں کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے دعا گو ہے-