Advertisements

احمد پور شرقیہ میں بھی جمعتہ المبارک کو یوم القدس منایا گیا

Quds Day Observed in Ahmedpur East on Friday
Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقوں اوچ شریف مبارک پور سمیت احمد پور شرقیہ سٹی میں بھی القدس ریلیاں نکالی گئی

 ریلیوں کا انتظام  امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن تحریک بیداری امت مصطفیٰ شیعہ علما کونسل مجلس وحدت المسلمین  اور اہل تشیع  کی مقامی قیادت  نے کیا  جسمیں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی 

Advertisements

احمد پور شرقیہ ( علی رضا کاظمی سے  )عالمی یوم القدس کے موقع پر پورے عالم اسلام کی طرح احمد پور شرقیہ میں بھی جمعتہ المبارک کو یوم القدس منایا گیا اس سلسلے میں تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقوں اوچ شریف مبارک پور سمیت احمد پور شرقیہ سٹی میں بھی القدس ریلیاں نکالی گئی ریلیوں کا انتظام  امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن تحریک بیداری امت مصطفیٰ شیعہ علما کونسل مجلس وحدت المسلمین  اور اہل تشیع  کی مقامی قیادت  نے کیا  جسمیں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

شرکاء نے فلسطینی اور پاکستانی پرچم بیت المقدس کی تصاویر اور پلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر فلسطین کی ازادی کے نعرے درج تھے اس موقع پر مسجد اقصی بیت المقدس پر صیہونی غاصبانہ قبضے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے برادر اسلامی ملک اسلامی جمہوریہ ایران پر وحشیانہ بمباری سکول کے بچیوں سمیت معصوم مسلمانوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا مقررین نے اسلامی مملکتوں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ وہ او ائی سی کو فعال بنائیں امت مسلمہ کو متحد کریں بیت المقدس کو صیہونی قبضے سے ازاد کروائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران پر وحشیانہ بمباری کو رکوائیں

انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو اتحاد کی شدید ضرورت ہے تمام مسلمانوں کو اپسی فروعی اختلافات بھلا کر غاصبانہ قوتوں کے خلاف ایک ہو جانا چاہیے احمد پور شرقیہ میں مرکزی جامع مسجد جعفریہ دربار  نور شاہ بخاری سے اور اوچ  شریف میں مرکزی جامع مسجد خواجگان محلہ سے احتجاجی جلوس برامد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے چوک منیر شہید اور چوک شمس میں پہنچ کر پرامن اختتام پذیر ہو گئے