اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

یوم آزادی پاکستان پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور میں پرچم کشائی کی

Quaid-e-Azam Medical College Bahawalpur celebrates Pakistan Independence Day

قومی ترانہ کا اہتمام کیا گیا، سائرن بجائے گئے اور سیکیورٹی سٹاف کی جانب سے گارڈ آف بھی آنر پیش کیاگیا

نوجوان ملک کی باگ ڈور سنبھالنے اور ملکی سلامتی اورترقی وخوشحالی کے لئے بھرپور کوشش کریں اوردنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ کا تقریب سے خطاب

  بہاول پور:15/ اگست (پریس ریلیز )یوم آزادی پاکستان کے موقع پر قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ، پروفیسر ڈاکٹر صباحت گل، پروفیسر ڈاکٹر مظہر فیض عالم،پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ شوکت،پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف زیدی،پروفیسر ڈاکٹر واجد خورشید سپرا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کارڈیک سنٹر ڈاکٹر گوہر بشیر،ڈاکٹر وجاہت حسین،پی آر او ٹو پرنسپل ڈاکٹر احمد حسین کلاسرا،ڈاکٹر فریال،ڈاکٹر سارا،ڈاکٹر صفدر،ڈاکٹر منور،آفس سپرنٹنڈنٹ میڈیکل کالج حافظ محمد امتیاز، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ،طلبہ اورسٹاف ممبران سمیت پیرامیڈیکس اوردیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پرقومی ترانہ کا اہتمام کیا گیا، سائرن بجائے گئے اور سیکیورٹی سٹاف کی جانب سے گارڈ آف بھی آنر پیش کیاگیا۔ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو وطن عزیزسے لگاؤ رکھنے اور اپنے قول و عمل سے ارض پاک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان ملک کی باگ ڈور سنبھالنے اور ملکی سلامتی اورترقی وخوشحالی کے لئے بھرپور کوشش کریں اوردنیا بھر میں پاکستان کا  نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان دنیا کے کسی بھی ملک میں چلے جائیں لوٹ کر اپنے ہی وطن واپس آنا ہے اور خدمت خلق کے لیے بہترین مسیحا بن کر کام کرنا ہوگا۔دریں اثناء پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے پرنسپل آفس کے سبزا زارمیں پلانٹ فار پاکستان کے تحت پودا بھی لگایا۔قبل ازیں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے خوبصورت باغبانی کرانے پر سپر وائزر باغبانی جام منیر اورہیڈ مالی محمد سعیداوریوم آزادی کے موقع پرقائد اعظم میڈیکل کالج کی بلڈنگ کو شاندار برقی قمقموں سے سجانے اوردلکش چراغاں کرانے پرسپر وائزر ایم اینڈ آر سیکشن اے ڈی فراز کو کارکردگی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔ تقریب کے آخر میں تمام شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

مزید پڑھیں