قاضی عدنان فرید اور قاضی برہان فرید کی گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سابق وفاقی وزیر پرویز رشید اور سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھیں
مریم نواز نے قاضی عدنان فرید کو رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور قاضی برہان فرید کی ایک تجویز پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا
لاہور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف گورنر ہاؤس لاہور میں مسلم لیگی رہنما قاضی برہان فرید کی مفاد عامہ کے حوالے سے پیش کی گئی ایک تجویز کو بڑے انہماک سے سن رہی ہیں
لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع بہاولپور کے سینیئر نائب صدر قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے اور ان کے چھوٹے بھائی قاضی برہان فرید نے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی- گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید اور سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اس موقع پر موجود تھیں- اس ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے قاضی عدنان فرید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے رابطے میں رہیں جبکہ قاضی برہان فرید کی ایک تجویز پر انہوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لیے احکامات بھی جاری کیے