Advertisements

پی ٹی آئی نے ملک کو ڈبونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی, قاضی عدنان فرید کی حاجی محمد ایوب عاربی سے گفتگو

Qazi Adnan Farid conversation with Haji Mohammad Ayub Arabi
Advertisements

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار )ملک کا معاشی نظام وقت اور حالات کے تحت بہتر ہو رہا ہے (ن )  لیگ کی قیادت ملک کو بحران سے نکالنے میں دن رات کوشاں قوم اب کسی سا نحے کی منتظر نہیں ہے پی ٹی آئی نے ملک کو ڈبونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی    ( ن ) لیگ کے سیاسی ڈھانچے نے ملک کی اکانومی کو ایک مرتبہ پھر صف اول میں لانے کے لئے کوشش شروع کر دی ہے جس کے ثمرات عوام کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے نون لیگ قاضی عدنان فرید نے گزشتہ روز تاجر رہنما صنعتکارسماجی رہنما سابق کونسلر حاجی محمد ایوب عاربی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی محمد ایوب عاربی نے قاضی عدنان فرید کو اپنے اور اپنے علاقے کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ( ن ) لیگ ہی ملک کو مہنگائی کی دلدل سے نکالےگی اور آئندہ بھی ( ن )  لیگ ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالے گی قاضی عدنان فرید نے کہا کہ جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے  ( ن )  لیگ نے جنرل پلان تشکیل دے دیا ہے اور ہم نے اپنا ورک بہتر طریقے سے جاری رکھنا ہے ( ن )  لیگ کے کارکنان کسی اور سیڑھی پر چڑھنے کے لیے تیار نہیں ہیں بہت جلد میاں نواز شریف اپنے کارکنوں کے درمیان ہوں گے