نواز شریف کی وطن واپسی سے پاکستان کا سیاسی نقشہ یکسر تبدیل ہو گیا قاضی عدنان فرید
آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی مسلم لیگ ن کے ضلعی سینٹر نائب صدر کی گفتگو
احمد پور شرقیہ،( نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سینیر نائب صدر قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے پاکستان کا سیاسی نقشہ یکسر تبدیل ہو چکا ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں اور عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -قاضی عدنان فرید نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور ان کی قیادت میں انشاءاللہ مسلم لیگ وفاق اور چاروں صوبوں میں اپنی حکومتیں بنائے گی -,انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محلوں اور گلی کوچوں میں پھیل جائیں اور مسلم لیگ ن کی قیادت بالخصوص نواز شریف کے زریں کارناموں اور ان کی تاریخی خدمات لوگوں کو یاد کرائیں-, قاضی عدنان فرید نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور انشاءاللہ مسلم لیگ ن انتخابی کامیابی حاصل کرنے کے بعد نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرے گی