متعلقہ افراد کو موقع پر ہی گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ میں پرچہ درج کرا دیاگیا — کھاد کی فروخت کا ریکارڈ درست انداز میں مرتب نہ کرنے اور کھاد مقرر کیے گئے سیل پوائنٹس کے علاوہ دوسرے مقامات پر فروخت کرنے کا نوٹس
بہاول پور:5/جون ( ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر زرعی کھادوں کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت اور مختص کئے گئے سیل پوائنٹس پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں اور ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال انداز میں کام کر رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں و زمینداروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس سلسلہ میں جاری کاروائیوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ راجہ محمد قاسم محبوب جنجوعہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ احمدپورشرقیہ کے علاقہ اوچ شریف میں زرعی کھادوں کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے کھاد کی فروخت کا ریکارڈ درست انداز میں مرتب نہ کرنے اور کھاد مقرر کیے گئے سیل پوائنٹس کے علاوہ دوسرے مقامات پر فروخت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کھاد کی 9 دکانوں کو فوری طور پر سربمہر کر دیا اور متعلقہ افراد کو موقع پر ہی گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ میں پرچہ درج کرا دیاگیا۔