اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ نے ریونیو کے مسائل کے حل کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا

Qasim Mehboob Janjua held Revenue Public Service Court

اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی خدمت کچہری میں تحصیل بھر سے سائلین نے شرکت کی موقع پر سائلین کے مسائل حل کیے،درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کاکینال ریسٹ ہاؤس میں  ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد،موقع پر سائلین کے مسائل حل کیے،درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ نے نائب تحصیلدارملک حضوراحمدغلام یٰسین شاکرعباسی،لینڈریکارڈ آفیسر محسن ممتاز وٹو، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر احمدپورشرقیہ احمدفراز،انچار اراضی ریکارڈ سنٹراوچشریف حسنین سردار، گرداوران توحیدعباس شاہ،منیرگوندل، اسلم باجوہ، الیاس احمد، رانا محمدطارق، سلیم خان بلوچ، رشیداحمد، فداحسین، پٹواریان عبدالرحمن لنگاہ،خلیل احمد خان ،سلیم اختربلوچ، جام ارشاد احمد، رانانور احمد، محمدارشدکمبوہ،محمدعارف،  ودیگرریونیوعملہ کے ہمراہ کینال ریسٹ ہاوس میں مکمہ ریونیو کے مسائل کے حل کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔ عوامی خدمت کچہری میں تحصیل بھر سے سائلین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ حنے سائلین، شہریوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہرماہ کی پہلے دو ورکنگ ڈیزکو ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جس میں سائلین کے مسائل موقع پر حل کیے جارہے ہیں اور اسی طرح خدمت ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ایک چھت کے نیچے سائلین کے  مختلف شعبوں کے متعلقہ مسائل  حل کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر رجسٹری برانچ ڈومیسائل برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹرکے کاؤنٹر بھی لگائے گئے۔جس میں موقع پردرستگی ریکارڈ، فردکا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات ریونیوعوامی خدمت کچہری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کچہریوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جاسکیں۔ انہوں نے انتظامیہ آفیسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اوپن ڈورپالیسی کے تحت کام کریں، ڈیوٹی میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جو بھی ملازم اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر پایاگیا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پررجسٹری کلرک وقاص بھٹی،خالدمحمود، کامران ترین، معین خان بلوچ، وجاہت کلاچی،ایس سی او جہانزیب،  اور پی اے ٹو اے سی محمدشہزاداعوان موجود تھے۔

مزید پڑھیں