Advertisements

قاری سجاد احمد مدنی مرکزی جمعیت اہل حدیث کےناظم سٹی احمدپور شرقیہ منتخب

Qari Sajjad Ahmad Madni Elected City Nazim of Markazi Jamiat Ahl-e-Hadith Ahmedpur East
Advertisements

ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع مولانا محمد اشفاق سلفی کی صدارت میں مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل احمدپور شرقیہ کےذمہ داران کا تنظیمی اجلاس

احمدپور شرقیہ (نامہ نگار)قاری سجاد احمد مدنی ناظم سٹی احمدپور شرقیہ منتخب ہوگئے تفصیل کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل احمدپور شرقیہ کے زیر اہتمام کابینہ کے ذمہ داران کا تنظیمی اجلاس جامع مسجد تقویٰ ا ہلحدیث میں منعقد ہوا۔جس کی صدار ت ممبر امن کمیٹی مولانا محمد اشفاق سلفی ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع بہاولپورنے کی

Advertisements

اجلاس میں دعوتی وتبلیغی سرگر میوں، ،ہفت روزہ اہلحدیث کی رپورٹ ،تحصیل کی تنظیمی صورت حال ،آئندہ کے دعوتی وتنظیمی صورت حال، ماہانہ فنڈ کی وصولی اور سٹی ناظم کا چنائو کیا گیا ،جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے اور جماعت کے سالانہ فنڈکے لیے اراکین شوریٰ اور دیگر احباب نے بھر پور تعاون کرتے ہوئے تقریبا 1 لاکھ 21ہزار روپے کے فنڈ کا وعدہ کیااور متفقہ رائے سے قاری سجاد احمد مدنی کو احمد پور شرقیہ سٹی کے لے ناظم منتخب کیا گیا

اس موقع پر قاری عبدالمنان ضیغم امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل احمد پور شرقیہ ،قاری مجیب الرحمن ناظم تحصیل ،قاری محمد عبداللہ ناظم مالیات،رشید احمد ملک سابق سٹی کونسلر،چوہدری محمد عمران علی سندھو جنر ل سیکرٹری بار احمد پور شرقیہ فاروق عزیز ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،مولانا حمید اللہ خان عزیز ،مولانا خالد مرتضیٰ ،قاری عبدالفتاح ،قار ی محمداصغر ،عبدالرحمن عامر،قاری محمدصابر ،محمداسامہ محمدی ،منیر احمد جھانگڑہ ،محمدالیاس بڈانی ،رفیق بھائی چنی گوٹھ ،اسامہ خان ،مولانا دائود ربانی ،مولانا غلام اکبر غفاری ،ڈاکٹر محمد ایوب ،محمد عثمان نعیم ،بشیر احمدمغل ودیگر موجود تھے آنے والے تمام کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا