Advertisements

روس ایران کے مفادات میں جو ممکن ہوا کرے گا: پیوٹن کی عباس عراقچی کو یقین دہانی

Putin Assures Abbas Araghchi: Russia Will Do Whatever Possible in Iran’s Interests
Advertisements

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔

ماسکو: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام ملا ہے، صدرپیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور عباس عراقچی سے کہا کہ وہ سپریم لیڈر کے لیے ان کی نیک خواہشات پہنچائیں۔

Advertisements

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ امید ہے ایرانی عوام اس مشکل دور سے گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا، ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ روس ایران تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔ روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی روس کے شمالی مغربی شہر سینٹ پیٹرز برگ پہنچے تھے، یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔