اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حلقہ میں ترقیاتی اسکیموں پر کام کا آغاز ہوچکا تکمیل سے عوام کے مسائل حل ہوں گے صاحبزاد ہ گزین عباسی

Sahibzada Gazain Abbasi

انتخابات کے دوران کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے سابق چیئرمین یونین کونسل محراب والا زبیر خان لاشاری کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے گفتگو


 احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) ایم پی اے صاحبزاد ہ میاں گزین عباسی نے کہا ہے کہ حلقہ میں ترقیاتی اسکیموں پر کام کا آغاز ہوچکاہے۔ جن کی تکمیل سے حلقہ کے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ سابق چیئرمین یونین کونسل محراب والا زبیر خان لاشاری کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چوک چا چا بستی سے چوک منیر شہید تک دو رویہ سڑک کی از سر نو تعمیر پر اٹھارہ کروڑ کی صوبائی گرانٹ سے کام تیزی سے جاری ہے جبکہ گلی کوچوں میں ٹف ٹائلز لگانے کا کام بھی جار ی ہے۔ انہوں نے کہا انتخابات کے دوران کئے گئے تمام وعدے ووٹروں سے پورے کریں گے۔ اوراپنے سیاسی مخالفین کے پروپیگنڈے کا جواب اپنے ترقیاتی کاموں سے دیں گے۔

مزید پڑھیں