صوبائی248حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال پھیلانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے حسن عسکری شیخ

میرے حلقہ انتخاب میں ستر کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جسے ماضی میں پسماندگی کی نوکدار چٹانوں پر گھسیٹا جاتا رہا ہے انشاءاللہ اسے مثالی علاقہ بنا کر دم لیں گے
پی پی 248چنی گوٹھ میں جاری ستر کروڑ کی ترقیاتی اسکیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ٹھیکداروں کو واشگاف الفاظ میں وارننگ دی گئی ہے
بہاولپور (سٹاف رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز حسن عسکری شیخ ایم پی اے نے کہا ہے کہ وہ اپنے صوبائی انتخابی حلقہ پی پی 248 کو ایک مثالی علاقہ بنا کر دم لیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ان کے انتخابی حلقہ میں 30 برسوں کے بعد پہلی مرتبہ ترقیاتی کاموں کا جال پھیلایا گیا ہے جہاں 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف نوعیت منصوبے زیر تکمیل ہیں-
انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں 30 کروڑ روپے کی گرانٹ انہیں صوبائی حکومت نے فراہم کی ہے جبکہ ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ نے بھی صوبائی حکومت سے ملنے والی اپنی گرانٹ کو پی پی 248 کے لیے مختص کر دیا ہے جبکہ شوگر سیس فنڈز کے دس کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی اسکیموں پر بھی کام۔مکمل کیا جائےگا – صوبائی پارلیمانی سیکریٹری نے کہا کہ اُنکی ٹیمیں جاری ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں ٹھیکیداروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں حلقہ کے عوام کو اگر کوئی شکایت ہو تو براہ راست اُنہیں اسکی اطلاع دی جائے تاکہ فی الفور کاروائی عمل میں جا سکے-
حسن عسکری شیخ نے اس امر کی نشاندھی پر کہ ان کے شیخ فارمز کی طرف جانے والی سڑک انتہائی شکشتہ اور ناقابل استعمال ہو چکی ہے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنے انتخابی حلقے میں اپنے دوستوں سپورٹروں اور ان افراد کے تعمیراتی کام کرائیں گے جہاں اس کی اشد ضرورت ہے ،اپنے تمام منصوبوں کی تکمیل کے بعد آخری مرحلے میں وہ اپنی سڑک مکمل کرائیں گے -انہوں نے اپنے اس عزم کو دہرایا کے انہوں نے انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کیے تھے انشاءاللہ وہ انہیں پورا کرکے دم لیں گے- صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے وزیراعلی محترم مریم نواز شریف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جن کی قیادت میں پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال پھیلا دیا گیا ہے مختلف نوعیت کے منصوبوں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب انشاء اللہ ضلع بہاولپور میں ہمارا انتخابی حلقے کا ترقیاتی علاقوں میں شمار ہوگا اور اس علاقے سے پسماندگی کے اندھیرے ہمیشہ کے لئے چھٹ جائیں گے