پنجاب کی دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان میں نمایاں خواتین پر مضمون فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو, مریم نواز و دیگر کے نام شامل
سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا تھاکہ مضمون میں ان خواتین کا ذکر کیا گیا ہے جنھوں نے اپنے شعبے میں نام بنایا، یہ خواتین طالبات کےلیے رول ماڈل ہیں
پنجاب کے محکمہ تعلیم نے دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں نمایاں خواتین پر خصوصی مضمون شامل کردیا۔ سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا تھاکہ مضمون میں ان خواتین کا ذکر کیا گیا ہے جنھوں نے اپنے شعبے میں نام بنایا، ان خواتین میں محترمہ فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو، نصرت بھٹو شامل ہیں۔ سیکرٹری اسکولزایجوکیشن کے مطابق ان خواتین میں بیگم کلثوم نواز، مریم نواز، جسٹس عالیہ نیلم، فہمیدہ مرزا، بلقیس ایدھی، شمشاد اختر، نگار جوہر، ثمینہ بیگ اور ارفع کریم بھی شامل ہیں۔ خالد نذیر وٹو کا کہنا تھاکہ یہ خواتین طالبات کےلیے رول ماڈل ہیں، مضمون بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نصاب میں شامل کیا گیا۔