پنجاب ہائی وے پولیس نے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل بازیاب کرالیا

Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل بازیاب کرالیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب ہائی وے پولیس چوکی بستی ملکانی کو بذریعہ فون اطلاع ملی کہ ڈاکوایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر کوٹلہ موسی خان روڈ کی طرف فرار ہوگئے ہیں ۔جس پر چوکی بستی ملکانی کے اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا پیچھا شروع کر دیا اور تھوڑی دور جا کر ڈاکوؤں کوجالیا۔پولیس کوآتادیکھ کر ڈاکوموٹرسائیکل پھینک کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے ڈکیتی ہونے والا موٹر سائیکل مالک کے حوالے کر دیاہے۔
Advertisements