پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی

اوچ شریف (خبر نگار) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی انچارج پٹرولنگ پوسٹ جبّار شہید محمد جمیل چٹھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے 3 عدد ٹریکٹر ٹرالیوں کو تھانہ جات میں بند کر دیا گیا ہے ایسی اوورلوڈ گاڑیاں دھند اور سموگ کے دوران مہلک حادثات کا باعث بن رہی ہیں اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع یا مستقل معذوری کے باعث بن رہی ہیں شاہرات پر ٹریفک کی روانی متاثر کرتی ہیں غیر قانونی اوور لوڈنگ کے خلاف مقامی پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن جاری ہے اور اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف پیغام ہے کہ شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں اس لئے اوورلوڈنگ سے اجتناب کریں صرف لائسنس یافتہ ڈرائیور گاڑیاں چلائیں رواں ماہ دسمبر میں کُل 7 مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے اور متعدد بِلا نمبری موٹر سائیکل بند تھانہ کیے گئے ہیں افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں اسی طرح اور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔