سیلاب متاثرین کو پنجاب حکومت بھرپور ریلیف دے گی حسن عسکری شیخ

ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے اور آئندہ دو چار روز میں پانی کی سطح معمول پر آ جائے گی
حسن عسکری شیخ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں بلہ جھلن ، چک کہل اور دیگر علاقوں کا دورہ سیلابی پانی سے ان کے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو پنجاب حکومت بھرپور ریلیف دے گی اور ان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ، اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں بلہ جھلن ، چک کہل اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا ،
انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل صادق آباد جام محمد اسلم نہایا ، بیٹ کے زمیندار جام شاہ محمد نہایا ، جام قاسم محمد نہایا ، جام ناصر جھلن ، زاہد خان مستوئی ، مولانا عبد الغفار حیدری اور دیگر سے ملاقات کی اور سیلابی پانی سے ان کے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے گا ، اور سیلاب متاثرین کی فصلوں ، مکانات ، اور سیلاب میں بہہ جانے والے جانوروں کا پنجاب حکومت تخمینہ لگوا کر بھرپور پیکج کا اعلان کرے گا ، انہوں نے کہا کہ میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہر وقت ساتھ ہوں اور ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،
انہوں نے کہا کہ ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے اور آئندہ دو چار روز میں پانی کی سطح معمول پر آ جائے گی ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے ہیڈ پنجند کے منچن بند کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر سابق وائس چیئرمین یونین کونسل کلاب عبد الرشید پنوار ، سابق کونسلر جام سعید لاڑ ، سماجی رہنما چوہدری محمد منشاء گجر ، سابق کونسلر رئیس مقصود احمد ، سبحان ماتم اور دیگر ان کے ہمراہ تھے ۔