العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل نہیں کی، کیس عدالت کو ریفر کیا ہے،اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے: محسن نقوی

mohsin raza naqvi

بزدار دور میں نواز شریف کی درخواست کو سنے بغیر مسترد کر دیا گیا تھا،شق 401 کے تحت کیس کورٹ ریفر کیا گیا —نتخابات جلدی ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن بہتر فیصلہ کر سکتا ہے،الیکشن جلدہوتے دیکھ رہے ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور24اکتوبر:……نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل نہیں کی، کیس عدالت کو ریفر کیا ہے۔ بزدار دور میں نواز شریف کی درخواست کو سنے بغیر مسترد کر دیا گیا تھا۔اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے کہ ضمانت ہوگی کہ نہیں۔شق 401 کے تحت کیس کورٹ ریفر کیا گیا۔ایسے بہت سے درخواستیں آرہی ہے ان پر بھی فیصلے ملیں گے۔انتخابات جلدی ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن بہتر فیصلہ کر سکتا ہے۔الیکشن جلدہوتے دیکھ رہے ہیں۔شفاف انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہے، ہمیں جو ڈیوٹی دیں گے، اسے پورا کریں گے۔وہ آج جناح ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ 14 کروڑ لوگوں کے لئے سرکاری سیکٹر میں کینسر کا کوئی اچھا ہسپتال نہیں۔نجی شعبے میں کینسر کے ہسپتال اچھے ہیں، مگر اپنے لوگوں کو دھکے کھانے نہیں بھیج سکتے۔مناواں میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں۔تین ماہ میں مناواں ہسپتال کوکینسر ہسپتال کے طورپر مکمل طور پر فنکشنل کردیاجائے گا۔ عدالت کے حکم کے مطابق ڈاکٹر ہڑتال نہیں کرسکتے،جنہیں ہڑتال پر جانا ہے میں ان سے بات کرنے کے لئے تیار نہیں۔پنجاب کے ہسپتالوں میں جلد مستقل ایم ایس لگ جائیں گے۔ہسپتالوں میں ادویات کا ایشو ہے، 70فیصد ادویات مل رہی ہے 30فیصد نہیں،ادویات کا بجٹ وہی ہے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ جناح ہسپتال میں کام سست روی کا شکار ہے، تمام بڑے ہسپتالوں میں کام جاری ہے۔ جناح ہسپتال کے سامنے عمارت میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنا یاجائے گا۔پی آئی سی کی طرح جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ایک بڑا ادارہ ثابت ہوگا۔جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صرف امراض قلب کا علاج ہوگا۔کمیٹی بنا دی ہے جوڈیزائن اور دیگر معاملات طے کرے گی۔جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے فنکشنل ہونے سے پی آئی سی پر مریضوں کی تعداد کا دباؤ کم ہوگا۔ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا دوسرا بڑا کارڈیالوجی ہسپتال بنے گا۔جناح ا نسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مکمل ہونے میں وقت ضرور لگے گا،لیکن یہ بہت بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ ٹراما سنٹر جناح ہسپتال میں منتقل کررہے ہیں،ٹراما سنٹر سٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے۔ہفتے کے دن جناح ہسپتال کے بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں ہسپتال کے امور کے بارے میں بڑے فیصلے ہونگے۔قبل ازیں  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے تعمیر ہونے والے ٹراما سنٹرکی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کااعلان کیا۔ ٹراماسنٹر کو جناح ہسپتال میں شفٹ کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کارڈیالوجی ہسپتال کا ڈیزائن اورجامع پلان طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں،سینئر صحافی اعظم ملک اور زخمی پولیو ورکر کی عیادت کی اورخیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں طبی سہولتو ں کاجائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے فری کڈنی ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریضوں عصمت اللہ اورشاہدہ سے بھی ملاقات کی۔وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پرمفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز جناح ہسپتال سے کیا گیا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں سے علاج کے اخراجات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ٹرانسپلانٹ پر ہمارا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت جناح ہسپتال میں اعلی سطح کااجلاس منعقدہوا،جس میں ٹراما سنٹر کی جگہ دل کا ہسپتال بنانے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دل کا ہسپتال بنانے سے متعلقہ امور فوری طو رپر طے کرنے کی ہدایت کی۔جناح ہسپتال کے بورڈ کا اجلاس28 اکتوبر کوطلب کرلیاہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر،سیکرٹریز صحت،تعمیرات ومواصلات،سپیشل سیکرٹری صحت،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایم ایس جناح ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں