Advertisements

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ کی والدہ ماجدہ کی وفات پراظہار تعزیت

Punjab Governor Muhammad Balighur Rahman expressed condolences
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ کی رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاؤن اے گئے اور ان سے ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر دکھ درد اور رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور پسماندگان کو عظیم سانحہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین) ۔ اس موقع پر شیخ حسن عسکری، ڈاکٹر رانا محمد طارق، میاں شاہد اقبال بھی موجود تھے۔دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سیاسی رہنما اور رائٹر حاجی عبد الخالق کی رہائش گاہ گئے جہاں ان کے بھائی اشرف قریشی(مرحوم) کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے پسماندگان کو یہ سانحہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے(آمین)۔ اس موقع پر مرحوم کے بھائی وسیم اقبال قریشی بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان ریاض احمد پہوڑ کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ، ملک اعجاز چنڑ،سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، ڈاکٹر رانا محمد طارق، میاں شاہد اقبال اور ایوب قریشی بھی موجود تھے۔