گورنر پنجاب کی ٹیلی فون کال مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اظہار افسوس

اللہ تعالی مرحومہ مغفورہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور ان کی آخری آرام گاہ پر اپنی رحمت کا سائبان پھیلا دیں میاں محمد بلیغ الرحمن
گورنر پنجاب نے مدیر احسان احمد سحر کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )گورنر پنجاب میاں محمد بلیغ الرحمن نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے- انہوں نے گورنر ہاؤ س لاہور سے چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کو ٹیلی فون کال کر کے ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے رحلت کر جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ مغفورہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور ان کی آخری ارام گاہ پر اپنی رحمت کا سائبان پھیلا دیں
گورنر پنجاب نے مدیر احسان احمد سحر کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا