Advertisements

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے لاہور میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی اقامت گاہ پر اُنکی مزاج پرسی کی

Punjab Governor Calls on Ameer of Bahawalpur Nawab Salahuddin Abbasi in Lahore
لاہور : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی اقامت گاہ پر اُنکی مزاج پرسی کر رہے ہیں ،پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد عاصم عباسی موجود ہیں
Advertisements

ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی ،ملک شمشیر اسلم خان اور صاحبزادہ محمد عاصم عباسی بھی موجود تھے ، پیپلز پارٹی کی قیادت کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا

لاہور :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی آج شام ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور میں امیر آف بہاولپور  نواب صلاح الدین عباسی کی قیام گاہ پر آمد ، گورنر پنجاب نے امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا -اس موقع پر ولی عہد پرنس  بہاول عباس خان عباسی ،سردار ملک شمشیر خان آف اٹک اور صاحبزادہ عاصم  عباسی بھی  موجود تھے

Advertisements

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی اقامت گاہ پر پرنس بہاول عباس خان عباسی سے باھمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں ، ملک شمشیر اسلم اور صاحبزادہ محمد عاصم عباسی بھی موجود ہیں

گورنر پنجاب اور پرنس بہاول عباس خان عباسی نے   باھمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی نیز اُنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچا یا جس پر  ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے ان سے اظہار تشکر کی