اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ

Hashim Dogar

لاہور:  پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 25 مئی کو ہمارے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، متعلقہ محکموں اور حکام سے جھوٹے مقدمات پر رپورٹ طلب کر لی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات خارج ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمہ پراسیکیوشن اور پولیس کو مقدمات کی مکمل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور جن افسران نے سیاسی لوگوں کے کہنے پر جھوٹے مقدمات درج کیے ان سے جواب طلبی کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ جھوٹے مقدمات کرانے پر فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی، فاشسٹ حکومت نے پہلے پنجاب اور اب اسلام آباد میں قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، اب گرفتاریوں کے خوف سے کاغذی شیروں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، ہم آپ سے وہ سلوک نہیں کریں گے جو آپ ہمارے لوگوں سے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں