Advertisements

پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر چوہدری سالک سے سیکیورٹی واپس لے لی

Punjab Government Withdraws Security of Federal Minister Chaudhry Salik
Advertisements

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سمیت دیگر وفاقی وزرا سے پنجاب پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سمیت دیگر وفاقی وزرا سے پنجاب پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزرا کو پنجاب آمد پر صرف عارضی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بھی ایلیٹ فورس کا پروٹوکول واپس لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ نے بھی سیکیورٹی واپس لیے جانے کی اطلاعات کو درست قرار دیا ہے۔

Advertisements

ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحبہ دیکھ لیں، ان سے مثبت تنقید بھی برداشت نہیں ہو رہی۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے ان کی ذہنیت واضح ہو گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے کرپشن کے خلاف کلمہ حق کہا ہے، عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔مصطفیٰ ملک کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی واپس لیے جانے سے کوئی پریشانی نہیں، اصل مسئلہ کرپشن ہے جس کی نشاندہی چوہدری سالک حسین نے کی ہے۔