صاحبزادہ گزین عباسی کی تحریک پر چوک چا چا بستی سے چو ک منیر شہید تک ازسر نو دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لئے اٹھارہ کروڑ کی گرانٹ جاری
گزشتہ روز سڑک کی ازسر نو تعمیر کے کام کا آغاز کردیا گیا ۔ سڑک کی تعمیر چار ماہ کی قلیل مدت میں 31 دسمبر تک مکمل کی جائے گی کئی برس سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی کی تحریک پر چوک چا چا بستی سے چو ک منیر شہید تک ازسر نو دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھارہ کروڑ کی گرانٹ جاری۔ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق شہریوں کے دیرینہ مطالبہ پر ایم پی اے میاں گزین عباسی کی تحریک پر صوبائی حکومت نے اٹھارہ کروڑ کی گرانٹ جاری کردی ہے۔ جس پر گزشتہ روز سڑک کی ازسر نو تعمیر کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سڑک کی تعمیر چار ماہ کی قلیل مدت میں 31 دسمبر تک مکمل کی جائے گی۔ یاد رہے کہ کئی برس سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔ جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔ سڑک کی تعمیر شروع ہونے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ شہر کے تمام کاروباری مراکز اور سرکاری دفاتر اسی روڈ پر واقع ہیں۔ سڑک کی تعمیر سے شہر میں کا روباری سر گرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
نوٹ۔ تصویر ہمر اہ ہے۔