احمد پور پریس کلب صوبہ پنجاب کا واحد غیر رجسٹرڈ پریس کلب ہے جسے وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے یہ گرانٹ جاری کی ہے آپ تحصیل احمد پور شرقیہ کے سینیئر موسٹ صحافی ہونے کے ناطے چیک وصول کر کے پریس کلب کی انتظامیہ کے حوالے کر دیں حکیم محمد طارق محمود چغتائی کی مدیر احسان احمد سحر سے ٹیلیفونک گفتگو
پریس کلب میں چار دھڑے سرگرم عمل ہیں بہتر ہوگا کہ ان تمام چاروں دھڑوں کی مشاورت سے صوبائی حکومت کی گرانٹ پریس کلب کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے تاکہ کسی کو انگشت نمائی کا موقع نہ مل سکے- مدیر احسان احمد سحر کا جواب، عبقری میڈیا گروپ کے چیئرمین کی مساعی جمیلہ کی تعریف اور علم دوستی پر خراج تحسین
لاہور (نامہ نگار )حکومت پنجاب نے احمد پور پریس کلب احمد پور شرقیہ کے لیے تین لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے اس امر کا انکشاف عبقری میڈیا گروپ کے چیئرمین حکیم محمد طارق محمود چغتائی نے مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے بتایا کہ احمد پور پریس کلب صوبہ پنجاب کا واحد غیر رجسٹرڈ پریس کلب ہے جسے یہ گرانٹ جاری کی گئی ہے- حکیم محمد طارق محمود چغتائی نے تحصیل احمد پور شرقیہ کے موسٹ سینئر جرنلسٹ ہونے کے ناطے مدیر احسان احمد سحر کا نام تجویز کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کا
چیک وصول کر کے پریس کلب کی انتظامیہ کے حوالے کریں-مدیر احسان احمد سحر نے حکیم محمد طارق محمود چغتائی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریس کلب کے سٹیک ہولڈر نہیں ہیں – پریس کلب میں چار دھڑے سر گرم عمل ہیں بہتر یہ ہے کہ ان چاروں گروپوں کی مشاورت سے مذکورہ گرانٹ خرچ کی جائے تاکہ کسی کو انگشت نمائی کا موقع نہ مل سکے -عبقری میڈیا گروپ کے چیرمین نے اس پر اتفاق کیا اور کہا کہ وہ سلسلے میں پریس کلب کے دیگر دوستوں سے مشاورت کریں گے تاکہ اتفاق رائے سے احمد پورشرقیہ پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا سکے-مدیر احسان احمد سحر نے احمد پور پریس کلب کے لیے گرانٹ منظور کرانے پر حکیم محمد طارق محمود چغتائی کی مساعی جمیلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہر احمدپور شرقیہ کے تمام صحافی آپ کے پرخلوص تعاون پر آپ کے ممنون و مشکور ہیں