Advertisements

مریم نواز کی طرف سے اقلیتی افراد کو منیارٹی ریلیف کارڈ تقسیم کرنے کی جناح ہال بلدیہ حاصل پورمیں تقریب

Minority relief card distribution ceremony hasilpur
Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد احمد خاں چیف آفیسر بلدیہ محمد ندیم چوہدری اور الفلاح فرنچائز کے انچارج محمد سلیم چوہان نے منیارٹی کارڈ تقسیم کیے

حاصل پور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے اقلیتی افراد کی مالی امداد کی رجسٹریشن کے بعد ان کو منیارٹی ریلیف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب جناح ہال بلدیہ حاصل پور میں ہوئی جہاں پر ایک سو سے زیادہ مستحق اقلیت سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کو اسسٹنٹ کمشنر محمد احمد خاں چیف آفیسر بلدیہ محمد ندیم چوہدری اور الفلاح فرنچائز کے انچارج محمد سلیم چوہان نے منیارٹی کارڈ تقسیم کیے ,اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد احمد خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرح اقلیتوں کے لیے مالی مدد کی فراہمی کے لیے سروے کے بعد ایک سو سے زائد افراد کو منیارٹی ریلیف کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں اور ان کارڈ ہولڈر کو سہ ماہی قسط مبلغ دس ہزار پانچ سو روپے ملا کرے گی انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کی جان و مال کے تحفظ  اور ان کے طرز زندگی کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے اقلیتوں کو مکمل طور پر اس ملک میں اور معاشرے میں تحفظ حاصل ہے اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لیے کوئی کثر نہی چھوڑی جائے گی

Advertisements