Advertisements

پنجاب حکومت کی نجی سکولوں کی عمارتوں کی جانچ کیلئے نئی پالیسی جاری

Punjab Government
Advertisements

نجی سکول پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرڈ سول انجینئر یا رجسٹرڈ انجینئرنگ فرم سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں

لاہور :کاہنہ اور باغبانپورہ حادثات کے بعد پنجاب حکومت نے نجی سکولوں کی عمارتوں کی جانچ کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی — محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کے بعد حکومت نے طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام نجی سکول پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرڈ سول انجینئر یا رجسٹرڈ انجینئرنگ فرم سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

Advertisements

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈپٹی کمشنرز اورچیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ مراسلے کے مطابق بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی نجی سکول کی رجسٹریشن مکمل نہیں ہوگی، جبکہ تمام نجی تعلیمی اداروں کوعمارتوں کی حفاظت سے متعلق قانونی تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔