Advertisements

حکومت پنجاب اسلامیہ یونیورسٹی میں 15کروڑ روپے کی لاگت سے ایئر کوالٹی انڈیکس نصب کر رہی ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

Anti-Smog Walk in Islamia University Bahawalpur
Advertisements

بغدا دالجدید کیمپس اور عباسیہ کیمپس میں ان مانیٹرنگ آلات کی تنصیب سے بہاول پور شہر اور گردونواح کا ایئر کوالٹی کا معیاری ڈیٹا 24 گھنٹے دستیاب ہو گا۔

انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرمنٹ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام بغداد الجدید کیمپس میں سموگ سے متعلق آگاہی واک کے موقع پر وائس چانسلر کا اظہارخیال

Advertisements

بہاول پور (پ ر)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور و ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں 15کروڑ روپے کی لاگت سے ایئر کوالٹی انڈیکس نصب کر رہی ہے جس سے ائیرکوالٹی اور سموگ و فوگ کی شدت جاننے میں مدد ملے گی۔ بغدا دالجدید کیمپس اور عباسیہ کیمپس میں ان مانیٹرنگ آلات کی تنصیب سے بہاول پور شہر اور گردونواح کا ایئر کوالٹی کا معیاری ڈیٹا 24 گھنٹے دستیاب ہو گا۔ اس سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ماحولیاتی سائنسدان بہت فعال ہیں اور ان آلات کی فراہمی سے ماحولیات کی تعلیم و تحقیق میں جدت اور اضافے کے ساتھ ساتھ سائنسی بنیادوں پر ماحولیاتی مانیٹرنگ بھی ممکن ہو گی۔ وائس چانسلر نے اس بات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرمنٹ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام بغداد الجدید کیمپس میں سموگ سے متعلق آگاہی واک کے موقع پر کیا۔

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ماحولیاتی مسائل کی آگاہی سے متعلق شاندار پوسٹرز وماڈلز بنانے پر طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور بہترین ماڈلز پیش کرنے والوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل سابق ڈین، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹ اور ڈاکٹر غلام حسن عباسی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرمنٹ موجود تھے۔ اس موقع پر سموگ اور فضائی آلودگی کے موضوع پر پوسٹر اور ماڈل مقابلے بھی منعقد ہوئے جس میں انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرمنٹ کے طلباء نے کمیونٹی میں بیداری پیدا کرنے کے لیے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام حسن عباس ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرنمنٹ نے سموگ کو سمجھنے، اسباب، اثرات، اور تخفیف کی کوششیں کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں، جانوروں اور انسانوں پر سموگ آلودگی کے اہم اثرات اور سبز اور قابل تجدید ٹیکنالوجیز کا استعمال، شہری جنگلات میں اضافہ اور مقامی اخراج میں کمی سے شہری علاقوں میں سموگ کے آغاز کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرمنٹ کی ایس ایم او جی پر تحقیق اور فضائی آلودگی کی نگرانی اور بہاولپور کے ایئر کوالٹی انڈیکس کے حوالے سے جامع سروے کے انعقاد پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ اس مسئلے کی کیمیائی ساخت اور اس کی وجوہات جاننے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ اس کی مؤثر طریقے سے اور جہاں ضرورت ہو وہاں تخفیف کی جا سکے۔ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ نے بہاولپور کے فضائی آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں شہری جنگلات کی ترقی کے لیے مختلف درختوں کے پودوں کی فراہمی کی تجویز پیش کی۔