Advertisements

حکومتِ پنجاب کی جانب سے گندم کے بیج کی قیمت 5500 روپے فی بیگ مقرر : محمد جمیل غوری

Punjab government has fixed the price of wheat seed at Rs. 5,500 per bag: Director Agriculture Muhammad Jamil Ghauri
Advertisements

ڈائریکٹر زراعت بہاولپور ڈویژن کا تحصیل لیاقت پور میں محکمہ زراعت (توسیع) کی جانب سے زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں ایک اہم سیمینارسے خطاب

جن پور (نامہ نگار )تحصیل لیاقت پور میں محکمہ زراعت (توسیع) کی جانب سے زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار میں ڈائریکٹر زراعت بہاولپور ڈویژن محمد جمیل غوری نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت محمد جمیل غوری نے کہا کہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کی کاشت کو یقینی بنائیں۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے گندم کے بیج کی قیمت 5500 روپے فی بیگ مقرر کی گئی ہے تاکہ کاشتکاروں کو سہولت دی جا سکے۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے منظور شدہ اقسام کی کاشت اور نہری پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ رواں سال کے پیداوار ہدف حاصل کیے جا سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر سلیم مسعود نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کر کے فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری حسیب اکبر نے کہا کہ گندم کی کاشت کا بہترین وقت شروع ہو چکا ہے اور کاشتکاروں کو چاہیے کہ نومبر کے مہینے میں اپنی کاشت مکمل کریں۔ بروقت کاشت گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل لیاقت پور میں زیادہ گندم اگاؤ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کے تحت تحصیل سطح پر میگا گیدرنگز، مرکز سطح پر سیمینارز اور گاؤں کی سطح پر فارمر ٹریننگ پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔سینئر زراعت افسر زاہد رضا باجوہ نے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے جدید پروڈکشن ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا۔سیمینار میں شریک کاشتکاروں نے حکومتِ پنجاب سے کھادوں کی قیمتیں کم کرنے اور سبسڈی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

آخر میں میاں محمد سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ نے بطور کسان رہنما خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھادوں کی قیمتوں میں کمی کے بغیر گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن نہیں، حکومت فوری ریلیف فراہم کرے۔اس موقع پر رانا ہارون عباس مہر محمد طارق سید منصور عابد بخاری رانا محمد عبداللہ سید شاہد اقبال گیلانی محمد جاوید اقبال سعیدی سید مختیار احمد رضوی رانا اکبر شہزاد حاجی سراج احمد خان چانڈیہ سید فہیم شاہ ملک وقار احمد راو محمد اقبال یعقوب مہر گل حسن رانا عمران عباس محمد اویس ہاشمی چودھری محمد عارف موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔