Advertisements

تحصیل لیاقت پور میں حکومت پنجاب کی جانب سے بیوہ اور طلاق یافتہ 113 مستحق خواتین میں فی کس ایک گائے یا بھینس تقسیم

Punjab Government Distributes Cows, Buffaloes to 113 Widowed and Divorced Women in Liaquatpur
Advertisements

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری محمود احمد اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ملک محمد ابراہیم میلادی کھر ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاولپور ڈاکٹر رضوانہ اکرم سمیت دیگر افسران اور معززین نے شرکت کی


جن پور(نامہ نگار )بیوہ و طلاق یافتہ خواتین میں مویشیوں کی تقسیم حکومت پنجاب کا فلاحی اقدام تفصیلات کے مطابق تحصیل لیاقت پور میں حکومت پنجاب کی جانب سے بیوہ اور طلاق یافتہ 113 مستحق خواتین میں فی کس ایک گائے یا بھینس تقسیم کی گئی یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کیا گیا جس کا مقصد خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرنا اور غربت میں کمی لانا ہے

Advertisements

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری محمود احمد اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ملک محمد ابراہیم میلادی کھر ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاولپور ڈاکٹر رضوانہ اکرم ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اسماعیل ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد کاظم شاہ سمیت دیگر افسران اور معززین نے شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے چوہدری محمود احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور یہ سکیم بے سہارا خواتین کو خود کفیل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی فراہمی سے خواتین اپنے گھروں میں رہ کر باعزت روزگار حاصل کر سکیں گی اور اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں گی ایم پی اے چوہدری محمود احمد نے مزید کہا کہ اس سکیم کا بنیادی مقصد بے سہارا اور بے روزگار خواتین کو روزگار فراہم کرنا اور معاشرے میں ان کا مقام مستحکم کرنا ہے۔ اس موقع پر مستحق خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو ان کے لیے امید کی نئی کرن قرار دیا۔