Advertisements

پنجاب حکومت کا اوچ شریف کو سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ، اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر سے بیوٹیفکیشن پلان طلب

Assitant Commissioner Muhammad Naveed Haider
Advertisements

سی پیک سے منسلک ہونے اور انٹرچینج کے قیام کے بعد اوچ شریف کی جغرافیائی و تجارتی اہمیت بڑھ گئی اسسٹنٹ کمشنر نےمیونسپل انتظامیہ سے مشاورت شروع کر دی

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت کا اوچ شریف کو سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ، بیوٹیفکیشن پلان طلب کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تاریخی شہر اوچ شریف کو سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے بیوٹیفکیشن پلان طلب کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق سی پیک سے منسلک ہونے اور انٹرچینج کے قیام کے بعد اوچ شریف کی جغرافیائی و تجارتی اہمیت بڑھ چکی ہے، اسی تناظر میں شہر کی مرکزی خارجی و داخلی گزرگاہ  للووالی پل اور مرکزی چوراہے الشمس چوک کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور ان مقامات پر ایسی یادگار چیزیں نصب کی جائیں گی جو شہر کی خوبصورتی، ثقافت اور تاریخی حیثیت کو اجاگر کریں گی، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کے حوالے سے میونسپل انتظامیہ سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

Advertisements