Advertisements

پنجاب حکومت کا اوچ شریف میں مقامی ہنرمندوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کرافٹ بازار قائم کرنے کا فیصلہ

Commissioner Bahawalpur Division Mussarat Jabeen
Advertisements

آثار قدیمہ اور اولیائے کرام کے مزارات کی تزئین وآرائش اور زائرین کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے 63 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری


اوچ شریف (کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت کا اوچ شریف میں مقامی ہنرمندوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کرافٹ بازار قائم کرنے کا فیصلہ، آثار قدیمہ اور اولیائے کرام کے مزارات کی تزئین وآرائش اور زائرین کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے 63 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری،

Advertisements

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سیاحتی ترقیاتی اقدامات کے تحت اوچ شریف میں   آثار قدیمہ اور بزرگان دین کے مزارات کی تزئین و آرائش اور بحالی، ملحقہ مساجد کی تعمیر و مرمت اور زائرین کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے 63 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے،  ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اوچ شریف میں 9 مزارات کو ملانے والی سڑک پر ٹائلز نصب کی جائیں گی جب کہ مقامی ہنر مندوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کرافٹ بازار بھی قائم کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی طرف سے سیاحتی ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ دنوں  کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں نےاوچ شریف کا خصوصی دورہ بھی کیا تھا اور متعلقہ حکام سے مذکورہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ لی تھی