Advertisements

پنجاب میں آج جمعہ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

School Childrens
Advertisements

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اور سکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے

لاہور:حکومت پنجاب نے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔  محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اور سکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے، چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز اور کالجز پر ہو گا، صوبہ بھر کی یونیورسٹیز بھی کل بند رہیں گی۔  دوسری جانب لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحان کے جمعہ کو ہونے والے تمام پیپرز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔  کنٹرولر امتحانات کے مطابق جمعہ کے روز فزکس، ہوم اکنامکس، جغرافیہ، ایگریکلچر اور نرسنگ کا پیپر لیا جانا تھا، مذکورہ پیپروں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔  قبل ازیں پنجاب کی حکومت نے صوبے میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی۔  محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔

Advertisements