Advertisements

پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Punjab Government
Advertisements

نوٹیفکیشن کے مطابق 19 مارچ تا 21 مارچ (بروز جمعرات تا ہفتہ) عید الفطر کی 3 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

لاہور: پنجاب حکومت نے عید الفطر کی 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19 مارچ تا 21 مارچ (بروز جمعرات تا ہفتہ) عید الفطر کی 3 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی، اس طرح عید پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کو جمعرات سے پیر تک 5 چھٹیاں ملیں گی۔

Advertisements

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو چھٹیاں ہوں گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی