چنی گوٹھ اور احمدپورشرقیہ میں دو قلفی یونٹس پرچھاپے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے جرمانہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ,12 ہزار سے زائد ناقص قلفیاں،300 لیٹر ناقص اجزا،50 کلو پیکنگ تلف کردی گئی
چنی گوٹھ (نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،بچوں کی پسندیدہ قلفیوں میں غفلت برتنے پر چنی گوٹھ اور احمدپورشرقیہ میں دو قلفی یونٹس پرچھاپے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے جرمانہ ناقص قلفیاں تلف کردی گئی زرائع کے مطابق بچوں کی پسندیدہ قلفیوں میں غفلت برتنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن ،چنی گوٹھ احمد پور میں 2 قلفی یونٹس پر چھاپے۔۔۔۔12 ہزار سے زائد ناقص قلفیاں،300 لیٹر ناقص اجزا،50 کلو پیکنگ تلف کردی گئی جبکہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو 1 لاکھ 50 ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیا مصنوعی مٹھاس،ناقص اجزا سے قلفیاں تیار کی جارہی تھیں۔ ریپرز پر مینوفیکچرنگ،ایکسپائری ڈیٹ درج نہیں کی گئی تھی۔محمد عاصم جاوید۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ بچوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے معاشرے کیلیے ناسور ہیں۔