Contact Us

پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3900 فی من مقرر

Punjab fixes Rs 3900 per maund wheat surprise

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس

ہتک عزت کے قانون میں ترمیم،سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ، ہتک عزت کیس میں 90دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا

پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری،ریپ،بچوں پر ظلم زیادتی کے مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچا یا جائیگا


لاہور3اپریل:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سال-24 2023 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دی جس کے تحت ریپ اور بچوں پر ظلم زیادتی کی مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔اجلاس میں ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی، منظوری کے لئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ ہتک عزت کیس میں 90دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا۔ہتک عزت نوٹس بڑے اخبارات، سوشل میڈیا، کورئیر کے ذریعے دیا جاسکے گا۔کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کردی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا۔چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے لئے ڈیڑھ لاکھ بلاسود قرضے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں۔ گندم خریداری پالیسی-25 2024کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی توثیق اورالٹر نیٹ ڈس پیوٹ ریزرو لیشن ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر ہٹانے کی منظوری بھی دی گئی۔صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
٭٭٭٭

مزید پڑھیں